• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں پی پی مخالف پارٹیوں کا خاتمہ ہوچکا ہے، نعیم احمد کھرل

ہنگورجہ(نامہ نگار ) پی پی کے ایم پی اے نعیم احمد کھرل نے کہا ہے۔سندھ میں پی پی مخالف پارٹیوں کا سیاسی خاتمہ ہوچکا ہے اور2018 کے عام انتخابات میں ان کا کہیں وجود نظر نہیں آئیگا۔ پی پی میں بڑے پیمانے پر سیاسی شخصیات کی شمولیت سے ثابت ہوچکا ہے لوگ دیگر پارٹیوں سے مایوس ہوچکے ہیں۔ ہنگورجہ کے قریب گاؤں کرڑو میں پی  پی رہنما پرویز احمد سہتو اور الطاف حسین سہتو کی جانب سے دیئے اعزازیے میں خطاب کرتے ہوئے نعیم احمد کھرل نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی  ملک بھر میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے دور جیسا عروج حاصل کرنے جا رہی ہے جس کے باعث مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی  ہیں۔
تازہ ترین