• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم فرقہ واریت پر یقین نہیں رکھتے،مولانا محمد عون نقوی

تلہار(نامہ نگار) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے مرکزی امام بارگاہ تلہار میں اتوار کو مجلس عزاء سے خطاب کے دوران کہا کہ خانوادہ رسالتﷺنے ہمیشہ دین مبین کی سربلندی کیلئے قربانیاں دیں اور آپﷺ نے اپنے علم و فضل، ایثار و قربانی سے دین کے اصولوں کو واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہراؓ کی محبت ایمان کا جزوہے کیونکہ آپؓ جنت کی خواتین کی سردار ہیں۔ حضور اکرمﷺ نے آپؓ سے محبت کرکے حقوق نسواں کو اجاگر کیا اور بچوں کو زندہ درگور کرنے والوں کو خواتین کا ادب و احترام سکھایا۔ حضرت فاطمہ زہراؓ کی زندگی کے ہر پہلو میں ہدایت ہے، خاص طور پر خواتین آپؓ کی سیرت و کردار کا مطالعہ کرکے اخروی نجات حاصل کرسکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم ہر گز مذہبی منافرت یا فرقہ واریت پر یقین نہیں رکھتے۔۔انہوں نے کہا کہ کالعدم  دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کارروائی سست روی کا شکار ہے جس سے نیشنل ایکشن پلان  کی افادیت ماند ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے، حکومت نے دہشت گردی کی یہ جنگ تنہا فوج پر چھوڑ رکھی ہے اور خود زبانی دعوؤں سے کام چلایا جا رہا ہے۔
تازہ ترین