• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتیں آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنے پر متفق ہیں، جاوید لطیف

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)نواز لیگ کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی میاں محمد جاوید لطیف ایم این اے نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم کرنے پر متفق ہیں مگر کوئی شخص اپنے ہاتھوں سے کھینچی ہوئی لکیروں کے مطابق فیصلہ لینے کی کوشش نہ کرے، پاناا لیکس قصہ پارینہ ہوگیا ہے شیخوپورہ کے وکلاء نے ہمیشہ آئین و وقانون کی بالادستی اور عدالتی اداروں کا احترام کرنے والے وکلاء کو اپنی قیادت کرنے کا موقع دیا ہے ،یہ بات انہوں نے میاں عبدالسعید ایڈووکیٹ کے صدر بار ایسوسی ایشن منتخب ہونے کی خوشی میں فیصل آباد روڈ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بار کے انتخابات میں ہمارے گروپ نے کھل کر میاں عبدالسعید کی حمایت کی تھی اور امید ہے کہ وہ وکلاء کے مسائل اور بالخصوص ینگ وکلاء کو درپیش مشکلات کے خاتمہ کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ بار روم اور بار ایسوسی ایشن کو اپ گریڈ کرنے کیلئے چھ ماہ قبل دیئے جانیوالے منصوبہ کا پی سی ون 48گھنٹے میں وزیر اعظم ہاؤس بھیجا جائے تاکہ بار روم کی توسیع اور اپ گریڈیشن اور چیمبروں کی کمی کو ختم کیا جاسکے۔
تازہ ترین