• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ،جامعہ سرگودھا کے زیر اہتمام ٹرم سسٹم 2017کے امتحانات 24جنوری سے شروع ہورہے ہیں

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)جامعہ سرگودھا کے زیر اہتمام ٹرم سسٹم 2017کے امتحانات 24جنوری سے شروع ہورہے ہیں جو 13 فروری تک جاری رہیں گے جس کیلئے پنجاب بھر میں شیخوپورہ سمیت 40مقامات پر امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں اور اس بارے میں کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے تمام متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس حکام کے علاوہ محکمہ تعلیم ، سکولز و کالز کیڈر کے حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے باخبر ذرائع بے بتایا ہے کہ تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کے نقصان کو روکنے کیلئے ایسے گزٹیڈ اور نان گزٹیڈ سٹاف کو ان امتحانات میں ڈیوٹیوں پر مامور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو قبل ازیں امتحانی ڈیوٹی نہیں کرچکے ۔ امتحانی مراکز میں بار بار ڈیوٹی کرنے والوں کو اس مرتبہ امتحانی مراکز کی ڈیوٹی نہیں دی جائے گی۔
تازہ ترین