• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو زرداری کے شیخوپورہ دورہ کی تیاریاں

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ شیخوپورہ کے سلسلہ میں بلاول بھٹو زرداری کے چیف سکیورٹی آفیسر نے سابق ضلعی صدر محمد آصف خاں، ضلعی نائب صدر چوہدری اظہر محمود ورک اور ممتاز محمود مون خان کے ہمراہ بتی چوک سمیت ان دیگر مختلف مقامات کا دورہ کیا جہاں پیپلز پارٹی شیخوپورہ کے رہنماؤں کی طرف سے بلاول زرداری کی آمد پر استقبالی کیمپ لگائے جائیں گے جبکہ دورہ کے دوران بتی چوک میں بلاول بھٹو زرداری کے ممکنہ خطاب کے حوالے سے تیاریوں اور سکیورٹی امور کا جائزہ لیا گیا ، یاد رہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری 19جنوری کو براستہ شیخوپورہ فیصل آباد روانہ ہوں گے اور اس دوران بتی چوک شیخوپورہ میں وہ خطاب کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی شیخوپورہ کی طرف سے انکے بھرپور استقبال کی تیاریاں جاری ہیں اور اسی سلسلہ میں بلاول بھٹو زرداری کے چیف سکیورٹی آفیسر نے شیخوپورہ کا گزشتہ رو ز دورہ کرکے سکیورٹی امور کی چانچ کی ہے۔
تازہ ترین