• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ،ناجائز ذرائع سے املاک بنانے کے مبینہ الزامات کی تحقیقات شروع

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)نیب پنجاب نے ڈی ایس پی عبدالرؤف چشتی کے خلاف اختیارات کا غلط استعمال کرنے اور ناجائز ذرائع سے املاک بنانے کے مبینہ الزامات کی تحقیقات شروع کردی ہے، اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب احمد رضا طاہر کی طرف سے ایک مراسلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریونیو شیخوپورہ راؤ ریاض اعجاز خان چوہان کو بھیجا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلع شیخوپورہ میں عبدالرؤف چشتی اور اس کے خاندان کے پانچ افراد کے نام پر ممکنہ طور پر خریدی گئی منقولہ و غیر منقولہ املاک کا ریکارڈ 20جنوری تک انکوائری آفیسر مس ثناء خلیل ، ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن نیب پنجاب کو بھیجا جائے ، دریں اثناء عبدالرؤف چشتی نے مذکورہ الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔
تازہ ترین