• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری تجاوزات کی نشاندہی اور اجتماعی بہبود میں ساتھ دیں‘ سردار نسیم

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) نومنتخب میئر راولپنڈی سردار نسیم خان کے اعزاز میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ایاز کی طرف سے استقبالیہ دیا گیا۔ صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور‘ بڑی تعداد میں منتخب عوامی نمائندوں‘ یونین کونسلز کے نومنتخب چیئرمین و وائس چیئرمین اور کونسلرز‘ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے عہدیداروں‘ تاجروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی- استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے میئر راولپنڈی سردار نسیم خان نے کہا کہ راولپنڈی شہر کو سہولیات کے حوالے سے ایک مثالی شہر بنایا جائیگا- منتخب عوامی نمائندے عوام الناس کی مشکلات میں کمی لانے اور نچلی سطح پر سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا کر ترقیاتی سکیموں کی تکمیل ممکن بنائیں گے- اُنہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ میونسپل کارپوریشن کے قوائدو ضوابط کی عملداری یقینی بنانے کیلئے تعاون کریں اور صحتمند روایات قائم کرنے کیلئے تجاوزات کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ شہری اجتماعی بہبود کی سرگرمیوں میں ہمارا ساتھ دیں- انہوں نے کہا کہ میونسپل حکام وزیراعلیٰ کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریںگے۔ سابق ایم پی اے چوہدری ایاز نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب خصوصاً راولپنڈی تیزتر ترقی کر رہا ہے۔ اُنہوں نے ترقیاتی سرگرمیوں میں ہرممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔ 
تازہ ترین