• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاروں سے الجھی پتنگ اتارتے ہو ئے کرنٹ لگنے سے ٹریفک وارڈن جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ وارث خان کے علاقہ میں سٹی ٹریفک پولیس کا وارڈن کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق قاسم آبادنزدکمیٹی چوک میں رہائش پذیروارڈن ملک عاصم اتوارکی صبح اپنے گھرکی بالکونی میں گیاجہاں اس نے بجلی کی تاروں سے لٹکتی پتنگ کواتارنے کی کوشش کی تواسے زوردارکرنٹ لگاجوجان لیواثابت ہوااوروہ خالق حقیقی سے جاملا،بتایاجاتاہے کہ پتنگ کے ساتھ کیمیکل ڈوراورموٹرسائیکل کی کلیج تارلگی ہوئی تھی جس کی وجہ سے ہائی پاورالیکٹرک تاروں سے وارڈن کوکرنٹ لگاجس سے قیمتی جان چلی گئی ۔وارڈن عاصم ملک کوآج صبح گیارہ بجے اس کے آبائی علاقہ کلیام میں سپردسخاک کیاجائے گا۔
تازہ ترین