• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی اداروں کی مالی معاملات میں فعالیت کیلئے ڈویژنل کمیٹیاں دورہ کریں گی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) نئے بلدیاتی اداروں کو مالی معاملات میں آپریشنل کرنے اور دیگر حل طلب معاملات کیلئے پنجاب حکومت کی طرف سے ڈویژنل سطح پر قائم نو سپیشل کمیٹیاں اپنے اپنے ڈویژن اور اضلاع کا دوبارہ دورہ کریں گی۔جس کیلئے ان کو تین رکنی ایجنڈا دیا گیا ہے۔جس کے تحت فنڈز کی تقسیم،اکائونٹس کی تصدیق کے بعد منتقلی اور ختم ہونے والی مقامی حکومتوں کی جگہ نئی قائم ہونے والی بلدیاتی حکومتوں کی نشاندہی کے ساتھ ترقیاتی سکیموں کی منتقلی کو بھی حتمی شکل دیں گی۔اس حوالے سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کا مراسلہ صوبہ بھر کے کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ کو بھجوایا گیا ہے۔جس میں کمیٹیوں کے کام کے حوالے سے گائیڈ لائن بھی جار ی کی گئی ہے۔جبکہ ڈویژنل ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اور ضلعی اے ڈی ایل جیز سے کہا گیا ہے کہ وہ کمیٹیوں کے کیلئے رابطہ کار کا کام بھی انجام دینگے تاکہ جلد تکمیل ممکن ہوسکے۔
تازہ ترین