• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوہی بھیر ریونیو سرکل کی حدود میں دریائے سواں کنارے 2ماہ کیلئے تعمیرات پر پابندی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سب ڈویژنل مجسٹریٹ رورل اسلام آباد نے دفعہ 144کے تحت لوہی بھیر ریونیو سرکل میں دریائے سواں کے کنارے گھروں کی تعمیر پر فوری طور پر 2ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔ لوہی بھیر ریونیو سرکل خسرہ نمبر 1711دریائے سواں میں تعمیراتی سامان کی نقل و حمل پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ حکم نامے کے مطابق بعض ہائوسنگ سوسائٹیاں اور لوگ دریائے سواں کنارے کچے پکے گھروں کی تعمیر میں ملوث ہیں جس کے نتیجے میں دریا کی چوڑائی کم ہو کر انسانی زندگی و زرعی املاک کیلئے خطرے کا سبب بن سکتی ہے۔ احکامات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ 
تازہ ترین