• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلی نیو نیچاری میں مسائل کے انبار ‘ مکینوں کو مشکلات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کلی نیو نیچاری میں صفائی کی صورتحال ابتر اسٹریٹس لائٹس ناکارہ مکینپریشاممتعلقہ حکام خاموش اہل علاقہ نے بتایا کے عملہ صفائی کی عدم توجہی کی وجہ سے علاقہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے شدید تعفن پھیل رہا ہے اور امراض پھیلنے کا بھی خطرہ ہےجبکہ یہی گندگی کے ڈھیر مکھیوں اور مچھروں کی افزائش کا بھی سبب بنرہے ہیں انہوں نے بتایا کےکچرہ داننہ ہونے کی وجہ سے لوگ گلی محلوں میں کچرہ پھینکنے پو مجبور ہیں دوسری جانب رہی سہی کسر غیرفعال اسٹریٹس لائٹس نے پوری کر رکھی ہے جس کی وجہ سے سر شام ہی تاریکی چھا جاتی ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں مکینوں نے مطالبہ کیا کے فی الفور مذکورہ علاقہ میں صفائی کی صورتحال بہتر اور اسٹریٹس لائٹس فعال کی جائیں۔
تازہ ترین