• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش اور برفباری سے ماحولیاتی آلودگی ختم ہوگی، حاجی عمر قریش

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سماجی وقبائلی رہنماء کونسلر حلقہ 19حاجی عمر قریش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بارش اور برفباری سے ماحولیاتی آلودگی ختم ہوگی اور سالوں سے جاری خشک سالی کا بھی خاتمہ ہوگا انہوں نے کہا کہ ایک عرصے کے بعد کوئٹہ میں برفباری ہوئی ہے ورنہ یہاں کے عوام اس موسم کو بھول چکے تھے بارش اور برفباری سے زراعت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے خشک موسم کے باعث عوام کی اکثریت مختلف بیماریوں سے دوچار تھی انہو ںنے کہا کہ ہمیں اس نعمت پر اللہ تعالیٰ کاشکر ادا کرنا چاہیے ۔
تازہ ترین