• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینوولنٹ ہائوسنگ سکیم وگردونواح کاعلاقہ بجلی سے محروم

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سماجی رہنما میرعلی لہڑی نے کہا ہے کہ بینوولنٹ فنڈ ہائوسنگ سکیم کلی چلتن میرگاہی خان چوک کلی محمدشہی بڑو وگردونواح بجلی سے محروم ہیں بجلی نہ ہونے سے امورخانہ داری سمیت دیگر امور میں سخت مشکلات کاسامناہے متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی انہوںنے کہاکہ تین دن سے بجلی کا نام ونشان نہیں ہرطرف اندھیرے کا عالم ہے امن و امان کی صورتحال بھی مخدوش ہونے کا خدشہ ہے انہوںنے کہاکہ صوبائی دارالحکومت کے اہم علاقے ہونے کے باوجود کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ایس ڈی او کیسکو اوردیگر حکام کو آگاہ کیاگیا مگر عوام قرون وسطی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں شدید سردی میں عوام ٹھٹھرکر رہ گئے ہیں انہوںنے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری اوردیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ ان علاقوں میں صورتحال کا نوٹس لیاجائے۔
تازہ ترین