• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فون اور سرچ لائٹس چارجنگ کے منہ مانگے دام وصول

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں دو روز سے جاری برقی بحران کے باعث ہزاروں افراد کے موبائل فون چارجنگ ختم ہونے کے باعث بند رہے جبکہ کئی مقامات پر موبائل فون شاپس نے جنریٹرز کے ذریعے موبائل فونز اور سرچ لائٹس کی بیٹریاں چارج کیں اور شہریوں سے پچاس سے سو روپے وصول کئے گئے شہریوں نے برقی بحران پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باقاعدگی سے بل ادا کرنے کے باوجود گیس مل رہی ہے نہ ہی بجلی ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر حکمران عوام کو بنیادی سہولیات فراہم نہیں کر سکتے تو انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔
تازہ ترین