• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ‘ جماعت اسلامی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹریز مولانا عبدالحمیدمنصوری اور مولانامحمد عارف دمڑ نے کہاہےکہ جماعت اسلامی دیانت،حقیقی جمہوریت ونفاذ اسلام کی جدوجہد اور کرپشن سے پاک ہونے کی وجہ سے دیگر جماعتوں سے ممتاز ہے،بلوچستان کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہی ہے،ہم عوام کو نفاذ اسلام، سماجی برائیوں کے خاتمے،سودی وکرپٹ نظام کی جگہ اسلامی نظام واسلامی حکومت کے قیام کیلئے متحد کررہی ہے،جماعت اسلامی ہی حقیقت میں ملک کی منظم ترین جمہوری اور وراثت سے پاک ملک گیر اسلامی جماعت ہے،عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر فداالرحمٰن مہترزئی ،جلال الدین ترین ،محمد سلیم دمڑ،شکیل احمدمہترزئی، گلزاراحمدمہترزئی،سردارمحموداحمدمہترزئی،محمد انور،ا حسان اللہ ،محمد نسیم،حسن خان ،محمد آصف،شیر علی ،محمد سلیم،محمد سلیم دمڑ،عبدالواسع،سمیع اللہ ،عبدالستار ،خیال محمدودیگرنے جماعت اسلامی میںشمولیت کااعلان کیا،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے حقیقی طور پر عوام کی خدمت کی ہے اوردیانت دار قیادت جماعت اسلامی میں موجود ہے،بار بارحکومتی اعلیٰ عہدوں پر رہنے کے باوجود کسی رہنما نےکوئی کرپشن نہیں کی،ملک میں نفاذاسلام،اسلامی حکومت کے قیام اور ہرمشکل میں جماعت اسلامی نے حکومت میں نہ ہونے کے باوجود پریشان حال عوام کی خدمت کی،اس لیے ہم نے مشاورت کے بعد جماعت اسلامی میں شمولیت کااعلان کیا۔
تازہ ترین