• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ بورڈ کے سینٹری عملے نے سڑکوں سے برف ہٹا دی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)کنٹونمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹو افسر عمران گلزار کی ہدایت پر شہباز ٹائون جناح ٹائون ماڈل ٹائون اور ملحقہ علاقوں میں راستوں کی صفائی کی گئی اور برف ہٹا دی گئی تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹو افسر عمران گلزار نے برفباری کے دوسرے روز بھی سینٹری عملے کو صفائی کی ہدایت کی جس پر چیف سینٹری انسپکٹر محمد سلیم خان سپر وائزر خالد فیصل غفارخان ہدہ والا اور دیگر عملے نے مختلف شاہراہوں سے برف صاف کر دی جبکہ عملہ پورا دن صفائی میں مصروف رہا دریں اثنا کنٹونمنٹ بورڈ کے مکینوں نے عمران گلزار اور دیگر عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بروقت کارروائی سے ٹریفک رواں دواں اور سیوریج سسٹم بہتر رہا انہو ںنے امید ظاہر کی کہ کنٹونمنٹ بورڈ کا عملہ آئندہ بھی اسی کارکردگی کا مظاہرہ کریگا۔
تازہ ترین