• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں 25ہزار آسامیوں پر تعیناتی کااعلان خوش آئند ہے، صادق بٹ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن( بلوچستان کے نائب صدر صادق بٹ نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ بلوچستان میں پچیس ہزار آسامیوں پر تعیناتی کا اعلان خوش آئند ہے جس پر وزیر اعلیٰنواب ثناء اللہ زہری خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کی اکثریت ہے جو روزگار کی تلاش میں سرگرداں ہیں ان پچیس ہزار خالی اسامیوں پر تعیناتی سے بے روزگاری میں کافی کمی آئے گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت عوام کو در پیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اس کے وزراء ان کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہیں انہوں نے کوئٹہ میں کئی سالوں کے بعد باران رحمت اور برفباری پر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کیا اور عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس رحمت خداوندی پر شکرانے کے نوافل ادا کریں اور ملک میں مکمل امن کی بحالی کیلئے خصوصی دعا کریں۔
تازہ ترین