• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز اور اختیارات دیئے جائیں

کوئٹہ(پ ر)تحفظ حقوق یونین کونسل آل بلوچستان کا ایک اجلاس سردار سلطان شیرانی کی زیر صدارت ہوا جس میں مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمینوں نے شرکت کی اجلاس میں جنرل سیکرٹری پیرزادہ محمدرحیم ملک نعمت اللہ حضرت خان ملک محمد ایوب دولت شمس الدین اوردیگر نے شرکت کی یوسی چیئرمینوں کے اس اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیا کہ بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور فنڈز ابھی تک نہیں دیئے گئے جسکی وجہ سے عوامی مسائل حل نہیں ہورہے انہوںنے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کے حقوق اور اختیارات پر صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہوا ہے جس پر بلدیاتی نمائندے احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں اور سارے چیئرمینز وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے احتجاجی کیمپ لگائینگے کیونکہ صوبائی حکومت بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور فنڈز دینے میں مکمل طورپر ناکام ہوگئی ہے ہم وزیراعلیٰ اور گورنر بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز اور اختیارات دیئے جائیں۔
تازہ ترین