• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادرکیمپس میں پہلے تعلیمی سال کا آغاز

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)یونیورسٹی آف تربت کے گوادرکیمپس میں پہلے تعلیمی سال کا آغاز آج ہوگا۔گوادرکیمپس میں پہلے تعلیمی سال کے آغاز کے سلسلے میں افتتاحی تقریب صبح گیارہ بجے گوادر کیمپس میں منعقد ہوگیتربت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر گوادر کیمپس کے پہلے تعلیمی سال کے افتتاحی تقریب کے مہمان خاص ہوں گے۔افتتاحی تقریب میں ماہرتعلیم، فیکلٹی ممبران،تعلیمی افسران،سول سوسائٹی،میڈیا کے نمائندے اور لوکل انتظامیہ کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع ہے۔تربت یونیورسٹی نے ہائرایجوکیشن کمیشن اور گورنر سیکریٹریٹ کے تعاون سے گوادر کیمپس حال ہی میں قائم کی ہے۔گوادر کیمپس میں بی ایس آئی ٹی، بی بی اے، بی کام، بی ایڈ آنرز اور اے ڈی ای پروگرام میں تدریسی عمل شروع کرانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔اس سلسلے میں طالب علموں کی انٹری ٹیسٹ، انٹرویو اور داخلوں کا سلسلہ مکمل کرنے کے علاوہ لیکچررز کی تعیناتی کا عمل بھی مکمل کیا جا چکا ہے۔
تازہ ترین