• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایف سی ،خیبر پختونخوا کا صوبوں کےساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی کا فیصلہ

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق کی جانب سے قومی مالیاتی ایوارڈ کے اجرا میں تاخیر کے خلاف  دوسرے صوبوں سے رجوع کرکےمشترکہ حکمت عملی  تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی حکومت نے آٹھویں این ایف سی ایوارڈ کے سلسلے میں جنوری کے پہلے ہفتے میں مشاورتی اجلاس بلانے کا اعلان کیاتھا تاہم ماہ جنوری نصف گزرنے کے باوجود مذکورہ اجلاس منعقد نہیں ہوسکا ،مذکورہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی غرض سے دیگر تینوں صوبوں کیساتھ رابطہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ،صوبائی محکمہ خزانہ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کی حکومتوں کو خط ارسال کررہے ہیں تاکہ چاروں صوبے اس بارے میں مشترکہ طور پر لائحہ عمل اپناتے ہوئے مرکز کے ساتھ معاملہ اٹھائیں ،ذرائع نے کہا کہ آٹھویں این ایف سی ایوارڈ کے سلسلے میں تاخیر ہوئی تو یہ آئندہ مالی سال کے لیے بھی جاری نہیں ہوپائے گا اور آئندہ سال کے بجٹ بھی ساتویں ایوارڈ کے تحت ہی دینے پڑیں گے جس سے صوبوں کو بہت نقصان ہوگا۔ 
تازہ ترین