• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں 2017 کی پہلی پولیومہم آج شروع ہوگی

پشاور(جنرل رپورٹر) خیبرپختونخوا میں 2017 کی پہلی انسداد پولیو مہم آج شروع ہورہی ہے،جس میں 56لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کوپولیوسے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے، مہم کیلئے کل 17767ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں موبائل ٹیم 15092، فکسڈ 1592، ٹرانزٹ 924اوررومنگ 159ٹیمیں شامل ہیں جبکہ 4048ایریا انچارج ان ٹیموں کی نگرانی کے فرائض انجام دیں گے۔ مہم کے دوران 56لاکھ 56ہزار 83بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے مئی 2017تک وائلڈ پولیو وائرس کے پھیلائو کے تدارک کا ٹارگٹ رکھا ہے جس کیلئے پہلے ہی کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر متعلقہ حکام اور اداروں کو مہمات موثرطریقے سے چلانے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ اسی طرح لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آرایچ) پشاور میں بھی پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا جہاں متوقع طور پر ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا ڈاکٹرمہرتاج روغانی مہم کا افتتاح کریں گی۔
تازہ ترین