• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی عدالتوں کے معاملہ پر مشاورت اے این پی تھنک ٹینک کا اجلاس آج طلب

پشاور(سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی نےفوجی عدالتوں کے معاملہ پر پارٹی موقف وضع کرنے کیلئےپارٹی تھنک ٹینک کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے جس کی صدارت اسفندیارولی خان کریں گے، اے این پی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس آج ولی باغ چارسدہ میں ہوگا جس اسفندیارولی خان کےعلاوہ پارٹی کے اہم ترین 15رہنما شرکت کرکے ملک میں فوجی عدالتوں میں توسیع سمیت دوسرے ایشوز کے بارے میں پارٹی پالیسی تیار کریں گے، واضح رہے کہ اے این پی نے حال ہی میںاہم معاملات پر مشاورت میں آسانی کیلئے 37رکنی تھنگ ٹینک کا حجم کرکے اس کے ممبران کے تعداد16کردی ہے تاہم حاجی محمد عدیل کی وفات کے بعد تھنک ٹینک کے ممبران کی تعداد15رہ گئی ہے۔
تازہ ترین