• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمکنی میں ٹریفک حادثے میں1موٹرسائیکل سوارجاں بحق،دوسرازخمی

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے نواحی علاقہ چمکنی میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث  ٹرک   موٹرسائیکل پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار ایک جوان سال لڑکا جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے رحمن اللہ ولد فاروق ساکن بیری باغ نے زخمی حالت میں بیان دیتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ اپنے دوست یوسف ولد جہانگیر کے ساتھ موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ راستہ میں جی ٹی روڈ پر چمکنی موڑ کے قریب ٹرک نمبر477سپیڈبریکر کی وجہ سے رکی تو اس کے دوست سے موٹرسائیکل بے قابو ہوگئی اور وہ ٹرک سے ٹکرا کر نیچے گر گئے جس کے نتیجہ میں یوسف اور وہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی افراد نے طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں بعد ازاں اس کا دوست یوسف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس نے نعش کی پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثاءکے حوالہ کردی اورومقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین