• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی محکمہ صحت خیبر پختونخوا میں وسائل کے غلط استعمال کی نشاندہی

پشاور(صباح نیوز)قومی احتساب بیورو نے محکمہ صحت خیبر پختونخوا میں وسائل کے غلط استعمال اور کوتاہیوں کی نشاندہی کی ہے اور محکمے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے مختلف کمیٹیوں کی تجاویز پر مبنی سفارشات تیارکرکے صوبائی حکومت کو بھجوادی ہیں۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے نیب خیبر پختونخوا نے سفارشات مرتب کی ہیں۔ نیب اور محکمہ صحت کی کمیٹیوں کی مشاورت سے نیب رولز کے سیکشن 33 سی کے تحت مرتب کر دہ سفارشات صوبائی حکومت کو بھجوادی گئی ہیں،قومی احتساب بیورونے محکمہ صحت میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کی ضرورت پر زور دیا ہے اور طبی عملے کے خلاف شکایات کیلئے آن لائن نظام متعارف کرانے، ڈاکٹر وں کی معائنہ فیس، ٹیسٹ اور دیگر سہولیات کے ریٹ مقرر کرنے اور تمام نجی وسرکاری اسپتالوں کے مریضوں کے مکمل آن لائن میڈیکل ریکارڈ کو یقینی بنانے کی سفارش کی ہے۔نیب نے یہ تجویز بھی دی ہے کہ ملازمین کا سروس اسٹرکچر اور جاب ڈسکرپشن واضح ہونا چاہیے۔ تمام نجی طبی مراکز اور کلینکس کو ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ کرایا جائے اور تمام لوگوں کو ہیلتھ انشورنش کارڈ فراہم کئے جائیں۔  
تازہ ترین