• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں کریک ڈائون ‘ ساڑھے تین ہزار غیر قانونی رکشے بند

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور میں غیر قانونی طورپر چلنے والے رکشوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی ‘ جس میں ایک ہی رجسٹریشن نمبر پر پانچ سے دس آٹو رکشے چل رہے ہیں  انہی شکایات پر بغیر پرمٹ اور دیگر صوبوں واضلاع سے آئے ہوئے غیر رجسٹرڈآٹو رکشوں کیخلاف ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کردیا‘ چاردنوں میں ساڑھے تین ہزار رکشوں کو ٹرمینل میں بندکرکے جرمانے کردیئے گئے ‘ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں پشاور سے نان رجسٹرڈاورغیرقانونی رکشے غائب ہونے کادعویٰ کیاہے جبکہ رکشہ ڈرائیو ریونین نے بھی ٹریفک پولیس کے آپریشن کی حمایت کا اعلان کردیا‘ ایس ایس پی ٹریفک پشاور صادق بلوچ  نے عوامی شکایات پر  ٹریفک پولیس کے افسران کی ٹیمیں تشکیل دیں جن میں ایس پی سٹی امیر محمد خان اور ڈی ایس پی سٹی پیر جوہر شاہ کو اندرون شہر ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹررحیم حسین کو دلہ زاک روڈ،جی ٹی روڈ،چارسدہ روڈسمیت دیگر علاقے حوالے کردیئے گئے جنہوں نے ایس ایچ او ٹریفک خالد اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ آپریشن کرکے 3539رکشاؤں کو چالان کرکے 397ایسے رکشاؤں کو ٹرمینل میں بند کردیا  جن کے پاس پرمٹ اور رجسٹریشن ولائسنس تک نہیں تھے اور اکثریت ایک ہی نمبر پلیٹ پر دورکشے چل رہے تھے پشاورکی رکشہ یونین کے راہنماؤں حاجی بازمحمد،امان اللہ اور عزت خان نے بتایا کہ پشاور میں ٹریفک کے ہجوم میں بے تحاشا اضافہ ہوگیاتھا اور ایسے میں دیگر صوبوںسے دھڑا دھڑ رکشوں کی آمد جاری تھی اور ایسے میں ٹریفک پولیس کے کریک ڈاؤن سے رش میں کمی آئے گی اور ہم ٹریفک پولیس کے اس آپریشن کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں ایس ایس پی ٹریفک پشاو رصادق بلوچ نے کہاہے کہ پشاور میں بغیر پرمٹ اور دیگر صوبوں واضلاع سے آئے ہوئے رکشوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے او راس میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور مذکورہ آپریشن عوام ،تاجر برادری اور رکشہ یونینز کے ساتھ اجلاس  کے بعد شروع کیا گیا ہے اور اس کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں اور پشاو رکے اندرون شہر اور جی ٹی روڈپر ٹریفک کے ہجوم میں نمایاں کمی آئی ہے اور اس آپریشن کو جاری رکھا جائے گا۔
تازہ ترین