• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپیرئیر سائنس کالج طلباء پر پولیس تشدد کھلی غنڈ ہ گردی ہے‘حسن بشیر

پشاور (خبر نگار خصوصی )اسلامی جمعیت طلبہ پشاور کے ناظم حسن بشیر نے کہا ہے کہ سپیرئیر سائنس کالج پشاور میں طلباء پر پولیس کاتشدد  کھلی غنڈہ گردی ہے۔  انہوں نےکہا کہ طلبہ کو غیر نصابی سرگرمیوں سے روکنا اور انہیں تشدد کا نشانہ بناناظالمانہ اقدام ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پولیس کے خلاف ایکشن  لیکر آئند ہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ تعلیمی اداروں میں امن کی خواہاں ہے ۔
تازہ ترین