• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات آباد میں گاڑی سے 30کلو چرس برآمد‘ سمگلر فرار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ حیات آباد جمرود چوکی پولیس اہلکاروں نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات علاقہ غیرسے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔گزشتہ روز ایس پی کینٹ عمران ملک اور اے ایس پی حیات آباد کو اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت موٹرکار کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی جس پرانہوں نے  انچار ج چوکی جمرود ساجد خان کو ناکہ بندی کی ہدایت کی اس دوران انہوں نے ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاش شروع کردی تو اس دوران ایک موٹرکار کا ڈرائیورگرفتاری کے خوف سے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا پولیس نے موٹرکارنمبر 8603کے خفیہ خانوں سے 30کلو گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہناہے کہ انہوں نے ملزم کا سراغ لگا لیا ہے اوراس کی گرفتاری کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔
تازہ ترین