• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھروں کے اندر سے گاڑیاں چوری کرنیوالا 3رکنی گروہ پکڑاگیا

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گھروں کے اندر سے گاڑیاں چوری کرنیوالے 3رکنی کارلفٹر گروہ کو گرفتارکر کے دو مسروقہ گاڑیاں برآمد کرلیں گزشتہ دنوں تھانہ حیات آباد پولیس کو اطلاع ملی کہ حیات آباد فیز ون میں چوروں نے ڈاکٹر  کے گھر کے اندرسے موٹرکارچوری کرلی  جس پر پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی اس دوران مدعیہ نے پولیس کو بتایا کہ ان کی گاڑی میں ٹریکر لگا ہوا ہے اگلے روز جب چوروں نے گاڑی سٹارٹ کی تو پولیس نے ان کاتعاقب کیا اور گزشتہ شب کارروائی کرتے ہوئے رنگ روڈ پر پشتہ خرہ کے قریب تین رکنی کارلفٹر گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ڈاکٹر کی گاڑی برآمد کرلی ذرائع کا کہناہے کہ پولیس نے ملزموں کی نشاندہی پر ایک اور مسروقہ گاڑی بھی برآمد کرلی گروہ گزشتہ کئی ماہ سے حیات آباد اور دیگر علاقوں میں گھروں سے گاڑیاں چوری کرنے میں ملوث ہے‘ ملزموں نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ واردات سے قبل حیات آباد میں نئی گاڑیاں تلاش کرتے اور بعدازاں اس کی مخبری کرتے اور واردات کی مکمل منصوبہ بندی کرکے رات کے دو بجے کے بعد دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوتے تھے واردات کے بعد وہ فوری طور پر گاڑی دوسرے شہروں کو منتقل نہیں کرتے تھے اسے حیات آباد میں ہی کھڑی کردیتے تھے اور چند دنوں بعد موقع پاکر اسے پنجاب منتقل کرتے تھے ۔ 
تازہ ترین