• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کی ترقی کیلئے جامع پلان تیار کرلیا، فاروق سکندر

کوٹلی(صباح نیوز)آزادکشمیرکے وزیرمال کسٹوڈین سردارفاروق سکندرنے کہاہے کہ ن لیگ کی حکومت نے آزادکشمیرکی تعمیروترقی کے لیے جامع پلان مرتب کرلیاہے وزیراعظم نوازشریف نے آزادکشمیرکے ترقیاتی بجٹ کو10ارب سے بڑھاکر22ارب کردیاہے آزادکشمیرکے تمام حلقوںمیں برابری کی بنیادوںپرتعمیروترقی کے منصوبوںپرکام کاآغازکریں گے اورعوام کی محرومیوںوپسماندگی کاخاتمہ کرینگے پاکستان کولنک کرنے والی بڑی شاہرائوںاورآزادکشمیرکے اضلاع اورتمام حلقوںکوآپس میں ملانے والی سڑکوںکوبھی پختہ کیاجائے گا،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف گرینڈالائنس بنانے والے فوٹوسیشن کی حدتک محدودہیں تانگہ پارٹیاںحکومت کاکچھ نہیں بگاڑسکتیں مسلم لیگ ن نے پاکستان کے اندرجس طریقے سے عوامی محرومیوںکاازالہ کیااورپاکستان کواقتصادی طورپرمضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیااسی طرح آزادکشمیرکے اندربھی تعمیروترقی،روزگارکاانقلاب لائینگے پی پی پی نے جہاںپاکستان میں اپنی حکومت کے دوران لوٹ کھسوٹ کاراج قائم رکھامہنگائی عروج پررہی لوڈشیڈنگ نے عوام کاجینادوبھرکیے رکھاوہیں لوگوںکو روزگارنہیں دیاگیااسی طرح آزادکشمیرمیں بھی پی پی پی کاپانچ سالہ دوراقتدارتاریخ کاسیاہ ترین دورتھایہی وجہ ہے کہ آزادکشمیرکے انتخابات میںعوام نے پی پی پی کوپوری طرح مستردکیا،انہوں نے کہا کہ ضلع کوٹلی کے تمام انتخابی حلقوںاوراپنے آبائی حلقہ انتخاب فتح پورتھکیالہ نکیال میںبھی تعمیروترقی کاانقلاب برپاکرینگے نوجوانوںکومیرٹ پرروزگاردینگے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرنے آزادکشمیرکے نظام کوصحیح ڈگرپرچلادیاہے پی پی پی حکومت نے ساراانفراسٹرکچرتباہ کردیاتھاجسے صحیح ڈگرپرچلانے کے لیے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان نے دن رات محنت کرکے صحیح سمت پرگامزن کردیاہے آزادکشمیرکے اندراگلے چھ ماہ میں عوام حقیقی معنوںمیںبڑی بڑی تبدیلیاں دیکھیں گے آزادکشمیرکوایک ماڈل ریاست بنانے کاعزم کررکھاہے آج جوسیاستدان پہیہ جام اورہڑتالوںکی باتیںکرتے ہیںوہ اپنے ادوارکودیکھیںکہ انہوںنے ضلع کوٹلی کے لیے کیاکیااوراپنے حلقوں کے لیے کیاکیا۔
تازہ ترین