• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اونٹ گدھا مارچ کو راولاکوٹ سے جلوس کے ساتھ رخصت کیا گیا

راولاکوٹ (جنگ نیوز ) عوامی مسائل کے حل کے لیے کوٹلی سے شروع ہونے والے اونٹ گدھا مارچ کو راولاکوٹ سے  جلوس کے ساتھ رخصت کر دیا گیا ۔  تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر محازرائے شماری کی سنٹرل کمیٹی کے ممبر محمود احمد مسافر کی طرف سے شروع ہونے والا اونٹ گدھا  مارچ گزشتہ روز راولاکوٹ پہنچا تھا ،  مارچ کا مختلف مکاتب فکر کی بڑی تعداد نے نواحی قصبے چک بازار میں استقبال کیا راولاکوٹ شہر سے جب محمود احمد مسافر ایک اونٹ تین گدھوں اور ایک ریٹرھی پر مشتمل مارچ کی قیادت کرتے باغ کی طرف روانہ ہوئے تو جے کے این ایس ایف کے سابق صدر توصیف خالق راولاکوٹ انجمن تاجران کے صدر عبدالنعیم عمر نذیر کشمیری مصطفی سعید شاہد خورشید خالد محمود سردار عارف شاہد شہید کے فرزند عامر شاہد جے کے ایس ایل ایف کے کنوئینر صدام حیات جے کے پی این پی کے وائس چیئر مین ناصر لبریز  ، غیر جریدہ ملازمین کے جنرل سیکرٹری طالب بشیر ، اور غیرت مند پارٹی آزاد کشمیر کے کنوئنیر نعیم ناز، سمیت مختلف زعماء نے جلوس کی صورت کچہری چوک پہنچایا جہاں جلسہ  ہوا ۔اس موقع پر شرکاء جلوس   نے فلک شگاف نعرے لگا ئے۔ بعد ازاں احاطہ کچہری میں ایک بڑے جلسہ سے خطاب کرتے محمود مسافر نے کہا کہ  گزشتہ سال حکومت کونوٹس دیا تھا جس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ اب   جانوروں کیساتھ پیدل مارچ کر کے قانون ساز اسمبلی کے باہر دھرنا   دوں گا ۔ اگر گرفتار کیا  گیا تو ساتھ جانوروں کو بھی گرفتار کرنا ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ  جب تک آذاد کشمیر کو لوڈ شیڈنگ فری ذون نہیں بنایا جاتا سیز فائر لائن کے متاثرین کوواپس صیح معنوں میں بحال نہیں کیا جاتا۔ نوجوانوں کو روزگارنہیں ملتا علاج کی سہولتیں بلا تخصیص تما م لوگوں کو مفت نہیں ملتی ہیں۔ تمام تعلیمی اداروں میں یکساں نصاب تعلیم رائج نہیں ہوتا ۔ تعلیمی ادارے اور سڑکیں عوامی خواہشات پر نہیں بنتی اور اسکے ساتھ جڑے میر ے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد نہیں ہو تا  میں جدوجہد جاری رکھوں گا۔ گدھا اونٹ مارچ گذشتہ  رات راولاکوٹ سٹی میں قیام پذیر رہا آج  براستہ پانیولہ ارجہ باغ روانہ ہو گیا۔
تازہ ترین