• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرآباد،سیری درہ کے جنگلات ٹمبر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ د یئے گئے

مظفرآباد( نامہ نگار) محکمہ جنگلات نے سیری درہ کے جنگلات ٹمبر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ د یئے۔ کمپارٹ سیری درہ کو فاریسٹ گارڈ کو ٹھیکہ پر دے دیا۔ اہلکار مذکور 12 سال سے ایک ہی جگہ تعینات، سیری درہ کے جنگلات کا بے دردی سے قتل عام جاری، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ اربوں روپے کےدر  خت فروخت کر دیئے گئے۔ سیری درہ سند بن، بسنت کوٹ، مسلونڈی کے عوام نے فاریسٹ گارڈ کمال دین کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کے حکام بالا نے حلقہ نمبر 2 لچھراٹ کے کمپارٹ نمبر 1، تین میں اندھیر نگری مچا رکھی ہے۔ قیمتی جنگلات کا بے دردی سے بے دریغ کٹائو جاری ہے۔ فاریسٹ گارڈ کمال دین پر محکمہ جنگلات کے آفیسران بالا نے نوازشات کی انتہا کرتے ہوئے گزشتہ 12 سال کے طویل عرصہ سے ایک ہی جگہ تعینات کر رکھا ہے۔ جو علاقہ کے جنگلات کا دشمن بنا ہوا ہے۔ جنگلات کی بڑے پیمانے پر سمگلنگ میں ملوث ہے۔ ٹمبر مافیا کی سرپرستی کر رہا ہے۔ علاقہ میں جگہ جگہ لکڑی کے ڈمپ لگے ہوئے ہیں۔ جو سمگلنگ کے لئے جمع ہیں۔ محکمہ جنگلات کے بااثر آفیسران کی نگرانی میں جنگلات تباہ ہو رہے ہیں۔ سول سوسائٹی نے جنگلات کی تباہی پر سخت غم و غصہ اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر، وزیر جنگلات چیف سیکرٹری، سیکرٹری جنگلات اور چیف کنزرویٹر جنگلات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر سمگلنگ کے لئے جمع کی گئی لکڑی ضبط کریں اور فاریسٹ گارڈ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر تبدیل کیا جائے بصورت دیگر خود کارروائی کریں گے۔
تازہ ترین