• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی پالیسیوں سے تعلیمی معیار میں بہتری آئیگی،روشن جوہر

باغ (نمائندہ جنگ) ناظم اعلیٰ تعلیمات سکولز مردانہ آزاد کشمیر راجہ روشن جوہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر نے محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کا نفاذ، ملازمین کے ڈیتھ کلیم میں پاکستان کی طرز پر اضافہ ، سید سلیم گردیزی کو ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم اور پبلک سروس کمیشن میں میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں کر کے گڈ گورننس کی عظیم مثال قائم کی ہے۔حکومتی   پالیسیوں سے تعلیمی معیار میں بہتری آئیگی،وزیر اعظم نے پبلک سروس کمیشن میں فرض شناس ، بااُصول اور لائق ترین چیئر مین و ممبران کا انتخاب کر کے آزاد کشمیر کی تاریخ میں سب سے بڑا اہم کارنامہ سرانجام دیا ہے جس سے محکمہ تعلیم کے اندر بہتری آئے گی اور محکمہ تعلیم اکیسویں صدی کے جدید تقاضوں کو پورا کرنے  کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ باغ کے دوران پرنسپل وصدر معلمین کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سردار راشد آزاد نے کی۔ تقریب سے چیئر مین ضلعی ایلیمنٹری بورڈسردار سعید خان ، پرنسپل سردار محمد شفیق خان، پرنسپل چوہدری محمد خوشحال، صدر معلم سردار شجاع اکبر ، صدر معلم منیر کیانی، صدر معلم راجہ کلیم ،سید خالد گیلانی، سید آزاد حسین شاہ گردیزی،محمد منشا طاہر، اے ای او راجہ خورشید ، خواجہ بشیر ، راجہ فاروق ، شہزاد خان ، شبیر خان اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے  وزیر اعظم آزاد کشمیرکے اعلان کردہ اعلی ثانوی و ثانوی تعلیمی بورڈ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس بورڈ کا قیام باغ میں کیا جائے تاکہ طلباء کے مسائل مقامی سطح پر حل ہو سکیں انہوں نے باغ کو مظفرآباد ، جہلم ویلی، راولاکوٹ ، حویلی کا مرکزاور موزوں ترین قرارد یا۔ مقررین نے میرٹ کی بحالی ، این ٹی ایس کے قیام اور وزیر اعظم کی تعلیم دوست پالیسی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سردار  راشد آزاد نے اپنے خطاب میں کہا کہ اساتذہ اور صدر معلمین اپنی حاضری کو  یقینی بنائیں تاکہ سرکاری سکولوں پر والدین کا اعتماد بحال ہو اور بچوں کو جدید تقاضوں کے مطابق زیور تعلیم سے آراستہ کر کے اپنی قومی ذمہ داری نبھائیں
تازہ ترین