• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات، تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگا

گجرات (نمائندہ جنگ) تین روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگا، ضلع میں پانچ سال تک عمر کے 4لاکھ32ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطر ے پلائے جائیں گے، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر الطاف حسین چوہدری نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر نگرانی انسداد پولیو مہم کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کیلئے 841موبائل، 31ٹرانزیکشن ٹیمیں جبکہ 121فکسڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
تازہ ترین