• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پانامہ لیکس کی آڑمیں انتشار چاہتے ہیں،توفیق بٹ

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ توفیق بٹ ایم پی اے نے کہا ہے کہ عمران دھرنا دھاندلی کے بعد پانامہ لیکس کی آڑ میں انتشار چاہتے ہیں۔ عدالتوں کا احترام نہ کرنے اور عوامی مینڈیٹ پر مسلط ہونے کے خواب دیکھنے والوں کو الیکشن 2018تک انتظار کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نواز شریف اور خادم اعلیٰ شہباز شریف ملکی ترقی و خوشحالی میں ناقابل فراموش کردار ادا کر رہے ہیں۔ پوری قوم پاکستان مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ کے محب وطن ویژن سے بخوبی آشنا ہے۔اور انشاء اللہ اسی ویژن کی بدولت الیکشن 2018ء میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر ملک وقوم کی خدمت کا عمل ہر صورت جاری رکھے گی جبکہ ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے مخالف ہمیشہ کی طرح کی ناکام رہیں گے۔
تازہ ترین