• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فروغ ادب کیلئے خدمات انجام دینے والے افراد معاشرے کا فخر ہیں:چودھری مدثر قیوم ناہرہ

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)فروغ ادب کے لیے خدمات سرانجام دینے والے افراد معاشرے کا فخر ہیں ایسے بااصول لوگوں کیوجہ سے معاشرہ قائم ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری مدثرقیوم ناہرہ ،امید وار صوبائی اسمبلی گلباز احمدگورائیہ ،حافظ سیٹھ احسان اللہ ،محمداقبال چوہدری ،میاں محمدادریس ،اعجاز احمد مغل ،چوہدری محمدمنشاء گجر ،ڈاکٹر محمد عباس اشرف ،ڈاکٹر محمدحلیم خاں ،ڈائریکٹر آرٹ کونسل گوجرانوالہ پروفیسر علمدار حیدر اوج اور دیگر مقررین نے ماہر تعلیم پروفیسر شہباز احمد کی تصنیفکی تقریب رونمائی وپذیرائی سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ کتاب بہترین دوست ہے جوزندگی گزارنے کے راستے کا تعین کرتی ہے لیکن موجودہ سوشل میڈیا اور الیکٹرک میڈیا کتابوں سے تعلق کم ہوتا جارہاہے۔
تازہ ترین