• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ :ٹریفک کے مختلف حادثات ، ایک شخص جاں بحق

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔ گھوڑا دوڑ روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مارکر موٹر سائیکل سوار محمد اویس کو روند ڈالا جو موت و حیات کی کشمکش کے بعد دم توڑ گیا معافی والا کے قریب چاند گاڑی اور ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم میں پانچ افراد محمد فاضل ، حمزہ ، کریم اللہ ، شہباز اور سلطان احمد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے۔
تازہ ترین