• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بار اور بنچ کے مابین تعلقات کو مزید مستقل بنیادروں پر استوار کرکے مسائل حل کرینگے، شوکت علی

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ با ر ایسو سی ایشن سیالکوٹ شوکت علی چوہدری نے کہا ہے کہ وہ بار اور بنچ کے مابین تعلقات کو مزید مستقل بنیادروں پر استوار کرکے بار ممبران اور سائلین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائیں گے۔ اتوار کے روز جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عدالیہ کسی بھی ملک میں معاشرتی انصاف کی فراہمی میں خصوصی اہمیت کی حامل ہو تی ہے جسکی وجہ سے لوگوں میں احساس محرومی پیدا نہیں ہوتی اور وہ خود کو معاشرے کا باعزت فرد سمجھ کر پوری لگن سے ملک وقوم کی ترقی مین اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے بار ممبران کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے انہیں بھاری اور واضع اکثریت سے کامیابی دلوائی اور وہ انکا اعتماد پر، اخلاص اور محنت کے ساتھ پورا اترانے کی بھرپور کاوش کریں گے۔
تازہ ترین