• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،مزدور سے جبری مشقت لینے پر فیکٹری مالکان گرفتار

سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) مزدور سے جبری مشقت لینے پر فیکٹری مالکان کو گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ مراد پور پولیس نے جبری مشقت کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد فیکٹری مالک ذوالفقار اور سرفراز کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ماچھی کھوکھر کے رہائشی ریاست علی کے مزدوربیٹے صداقت نے بتایا کہ فیکٹری مالکان سے اڑھائی لاکھ پیشگی لی تھی اسلئے مالکان نے اسے زنجیروں سے جکڑ کر رکھتے تھے اور وہ ایسے ہی فیکٹری میں گلوز سلائی کرتا تھا۔ ملزم ذوالفقار کا کہنا ہے کہ مزدور صداقت اور اسکے والد ریاست علی نے پیشگی لے رکھی تھی۔ رابط پر پولیس نے بتایا کہ بیکار لینے والے تمام فیکٹری مالکان کے خلاف سخت کا رووائی کی جائے گی۔
تازہ ترین