• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ، سنگین نتائج کی دھمکیاں اور کار سرکار میں مداخلت کرنے والے5افراد کے خلاف مقدمہ

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ نیامیانہ پور میں واقع چائلڈ بیوور کے دفتر میں محمود اور چار نامعلوم افراد گھس آئے اور عملہ سے بدتمیزی کرتے ہوئے کار سرکار میں مداخلت کی اور عملہ کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے چائلڈ پروٹیکشن کے اکاونٹ آفیسر عنصر محمود کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ بتایا گیا ہے کہ عدالت کے حکم پر عمر نامی بچے کو چائلڈ پروٹیکشن کی تحویل میں دے دیا تھا جسکا ملزما ن کو رنج تھا۔
تازہ ترین