• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی کامیابی میں مزدوروں کی بقاءہے، اعظم خان

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے صوبائی جوائنٹ سیکریٹری محمد اعظم خان نے ریفرنڈم کے سلسلے میں منعقدہ عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیڈرو یونین کی کامیابی میں ہی مزدوروں کی بقاءہے‘ انتظامیہ ریفرنڈم کے موقع پر منتخب عہدیداروں کے تبادلے کرکے یونین کی کامیابی میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے مزدور حیسکو کمپنی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور حیسکو کمپنی کو کامیاب کرانے کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی بقاءمیں ہی حیسکو کمپنی کی بقاءہے‘ مزدور دن رات واجبات کی وصولی اور عوام کو بجلی کی ترسیل کے لئے کوشاں ہیں اور تمام مزدوروں کو مبارکباد پیش کی ہے جن مزدوروں نے اس مہینے میں 100 فیصد سے زیادہ ریکوری کی ہے لیکن اس محنت کے باوجود انتظامیہ مزدوروں کے تبادلے کرکے اور مزدوروں کے خلاف کارروائیاں کرکے مزدور دشمنی کا مظاہرہ کررہی ہے۔
تازہ ترین