• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون ناموس رسالتﷺ کے غلط استعمال کا واویلا بے بنیاد ہے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جمعیت علماءپاکستان (نورانی) کا اجلاس مرکزی صدر جمعیت علماءپاکستان ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی زیر صدارت رکن الاسلام جامعہ مجددیہ میں ہوا جس میں علامہ سید عقیل انجم قادری‘ میاں منیر احمد جامی‘ صاحبزادہ افتخار عباسی‘ مفتی عبدالنبی لانگاہ و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ 295/C میں ترمیم کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے‘ زرداری اور بلاول کے مدمقابل امیدواروں کا فیصلہ‘ افتخار عباسی اور مفتی عبدالنبی لانگاہ الیکشن لڑیں گے‘ پیپلز پارٹی نے پورے سندھ کا بیڑہ غرق کردیا ہے‘ قوم سالوں کا حساب مانگ رہی ہے‘ سندھ کے حکمرانوں کو جواب دینا ہوگا۔ جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے ایجنڈے میں قانون ناموس رسالت میں ترمیم کو شامل کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون ناموس رسالت کے غلط استعمال کا واویلا بے بنیاد ہے‘ بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کےلئے ملک کی سیکولر لابی قانون ناموس رسالت کو غیر موثر بنانے کےلئے منفی پروپیگنڈا کررہی ہے‘ پاکستان کے غیور عوام قانون ناموس رسالت میں کسی بھی ترمیم کو برداشت نہیں کریں گے‘ توہین رسالت ﷺ کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمے کے اندراج کو مشکل بنانے سے ملک میں عدم برداشت اور تشدد کا راستہ کھلے گااور لوگ قانون کو ہاتھ میں لینے پر مجبور ہوجائیں گے۔
تازہ ترین