• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستا ن کےقانون میں سب کے حقو ق برابر ہیں، ساجد علی نقوی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ قانون ہر طبقے کی بات کرتا ہے‘ پاکستان کا قانون مضبوط ہے جس میں سب کے برابر حقو ق ہیں لیکن حکمران قانون پر عمل کم کرتے ہیں جس کے اثرات خراب ہوتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عظمت علماء شہداءکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے‘ عوام ایسے لوگوں کو ووٹ دے کر اقتدار میں لائیں جو ان کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں خاص نقطہ نظر یہی تھا کہ فرقہ واریت کے حلاف کارروائی ہوگی لیکن حکومت نے اس پر عمل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی گئی لیکن ہم نے تمام فرقوں کے علماءکی کاوشوں سے اس کو ناکام بنایا۔ اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل کے صدر علامہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابولخیر محمد زبیر نے کہا کہ ہمیں اس ملک کی سلامتی اور قوم کا مفاد عزیز ہے جس کے لئے ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر ساری مذہبی پارٹیاں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ دین کی خدمت کرنے کے جرم میں ملک کے اندر علمائےکرام کو ناحق شہید کیا گیا۔
تازہ ترین