• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کا مطالبہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سیاسی‘ سماجی اور مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں نے دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی مداخلت کے باعث خطے میںمعاملات خراب ہورہے ہیں‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد پریس کلب میں مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں سیاسی‘ سماجی‘ قوم پرست اور دیگر تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت المسلمین سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے ہزاروں افراد شہید ہوچکے ہیں‘ نیشنل ایکشن پلان کے باوجود بھی شدت پسند تنظیمیں سرعام سرگرم عمل ہیں۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنماءعبدالحمید میمن نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی حمایت کرتے ہیں‘ ریاست میں انصاف سے سرشار سماج جوڑنے کی اشد ضروت ہےمولانا تاج محمد ناہیوں نے کہا کہ دہشت گردی کا ہم بھی شکار ہیں۔
تازہ ترین