• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

29جنوری کو کراچی کے جلسہ عام میں عوام کی بڑ ی تعداد شرکت کرے گی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس احمد قائم خانی نے ضلعی کمیٹی پی ایس پی حیدرآباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29 جنوری کو کراچی تبت سینٹر جلسہ عام میں عوام کی بڑ ی تعداد شرکت کرے گی کیونکہ پاک سرزمین پارٹی میں تمام قومیتوں و مکتبہ فکر کے لوگوں نے شمولیت اختیار کرکے اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اسی طرح پی ایس پی کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے‘ حیدرآباد کے جلسہ عام میں ہمارا حق ادھر رکھ کے عنوان سے تحریک کا اعلان چیئرمین مصطفی کمال نے کیا تھا کہ کراچی جلسہ عام میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا کیونکہ اب عوام کو بے رحم حکمرانوں و نمائندوں کے ذمہ نہیں چھوڑا جائے گا۔ حیدرآباد آرگنائزنگ کمیٹی نے اس موقعہ پر جلسہ عام کے حوالے سے اپنی تیاریوں سے آگاہ کیا۔
تازہ ترین