• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہم یہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ اب کشمیری پاکستان میں ضم ہونے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ کشمیری بھارت کے تسلط سے آزادی کاتمام سفر طے کر چکے ہیں۔ اب یہ کہا جا سکتا ہے کہ بھارت کا کشمیر کارڈ اب اس کے پاس نہیں رہا ہے۔ لہٰذا بھارت کو چاہئے کہ وہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں حق خود ارادیت دے کر معاملات کو آسان بنائے۔ بھارت اب کشمیر کی جنگ ہار چکا ہے اب اس کو علاقے سے اپنی فوجیں واپس بلاناہوں گی جو اس کے حق میں بہتر ہوگا اور جنوبی ایشیا کسی نئی بڑی جنگ سے محفوظ ہو جائے گا۔ بھارت پاکستان کو اب زیر نہیں کر سکتا لہٰذا اس کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کر نے کی ضرورت ہے۔
(صغیر علی صدیقی۔کراچی)

.
تازہ ترین