• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عوام غربت کے ہاتھوں پہلے ہی پریشان ہیں مگر اسکے باوجود ہر چند روز بعد دودھ و دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے غربت کا سامنا ہی نہیں کیا ہے اس لئے وہ جانتے ہی نہیں کہ غریب افراد کس طرح گزارا کرتے ہیں۔اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ جتنی لوٹ مار اس منافع خور مافیاز اور لٹیروں نے کی ہے وہ تاریخ کا ایک حصّہ ہے جبکہ حکومت کی خاموشی نے انکو اور نڈر بنا دیا ہے۔عوام انکے ہاتھوں بے بس اور مجبورہے لیکن حکومت کی بے بسی سمجھ سے بالاتر ہے۔روزانہ قیمتوں میں اضافہ اب ایک مشغلہ بن چکا ہے۔حیرانی اس امر پر ہے کہ حکومت اس طرف بالکل توجّہ نہیں دے رہی۔ بنیادی ضروریات زندگی اتنی مہنگی کر دی گئی ہیں کہ دو وقت کی روٹی کا حصول عوام کیلئے مشکل ہو گیا ہے یہ صورتحال انتہائی خطرناک بھی ہو سکتی ہے۔ ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ عوام کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے ان کو ریلیف دیا جائے۔
( وقار العزیز۔ کراچی)

.
تازہ ترین