• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہمارے معاشرے میں ظاہری نمود و نمائش اور دکھاوے کی زندگی گزارنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ ہم جس دین کے ماننے والے اور جس نبیﷺ کے امتی ہیں وہاں ہمیں صرف سادگی اور قناعت کا درس دیا گیا ہے۔ لیکن ہمارا رویہ اس سے برعکس ہے، ہم دنیا کی چکاچوند رونقوں اور دوسروں کی ظاہری شان و شوکت سے بہت جلد مرعوب ہو جاتے ہیں اور ہم بھی دوسروں سے آگے نکلنےکی دوڑ میں شامِل ہو جاتے ہیں۔ گو کہ پورا معاشرہ ہی اس دلدل میں بُری طرح دھنس چکا ہے، اور اسی سوچ نے رواداری، برداشت اور دوسروں کی مدد کرنے جیسی روایات کا گلہ دبا دیا ہے۔ مسئلہ دو وقت کی روٹی کا نہیں ہے، نہ ہی ضروریاتِ زندگی کے حصول کا ہے، مسئلہ صرف جھوٹی انا اور نمود و نمائش کا ہے۔ یقیناً اس پریشانی کا حل صرف اپنی مذہبی روایات کی طرف واپس لوٹنے میں ہی ہے۔
(طاہر سلیم)
tahirsaleem123@outlook.com

.
تازہ ترین