• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملک کی فضا کو پُرسکون اور صحت بخش بنانے میں جنگلات ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جن ممالک میں زیادہ حصہ جنگلات پر مبنی ہوتا ہے وہاں کے عوام بھی تندرست و توانا ہوتے ہیں۔ ایک عام اندازے کے مطابق اگر کسی ملک میں 25سے30فیصد رقبے پر جنگلات ہوتے ہیں تو ملک زیادہ خوشحال ہوتا ہے۔ پاکستان میں جنگلات کی شدید قلت ہے۔ جیسے جیسے آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے جنگلات میں بتدریج کمی واقع ہوتی جا رہی ہے کیونکہ لوگ لکڑی کو بطور ایندھن استعمال کرتے ہیں اس لئے ہمیں درختوں کی کٹائی کرنے کے بجائے ان کی قدر کرنی چاہئے۔ حکومت کو چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ جنگلات لگائے تاکہ ماحول کی آلودگی کو کم کیا جا سکے اور علاقے کی دلکشی میں اضافہ ہو اور صنعت و حرفت کو فروغ حاصل ہو۔
(شباہت فاطمہ)
shabahat285@gmail.com

.
تازہ ترین