• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں سے معیشت بہتر ہوئی،شہباز شریف

لاہور(خصوصی نمائندہ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث قومی معیشت مستحکم ہوئی ہے اور 2013ء کے مقابلے میں آج کا پاکستان زیادہ محفوظ اور ترقی یافتہ ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عبادت سمجھ کر عوام کی بے لوث خدمت کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی لحاظ سے مضبوط بنے گا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیاد ت میں بجلی کے منصوبوں کیلئے انتہائی محنت سے کام کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہارسابق رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ چوہدری اور بہاولپور کے میئر عقیل انجم ہاشمی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، جنہوں نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر انتہائی تیز رفتاری سے کام ہو رہا ہے اور ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کا کول پاور پلانٹ رواں برس مقررہ مدت سے پہلے مکمل ہوگا اورہمارا ہر قدم ملک کو روشن کرنے کی جانب اٹھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے نئے منصوبے لگنے سے ملک میں معاشی سرگرمیاںبڑھیں گی، سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے آخری حد تک جائیں گے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے گزشتہ روزرکن قومی اسمبلی اویس احمد لغاری اور رکن صوبائی اسمبلی نشاط احمد ڈاہا نےبھی الگ الگ ملاقات کی جس میںجنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ اپنی محنت سے زمین سے غلہ اگانے والے کاشتکار میرے بھائی ہیں۔ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود مجھے دل و جان سے عزیز ہے،فی ایکڑ زرعی پیداوارمیں اضافے اور چھوٹے کاشتکار کی خوشحالی کیلئے تاریخ ساز کسان پیکیج دیا گیاہے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی یہاں کے عوام سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ون ڈے میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے سینئر صحافی فدا احمد کاردارکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف
تازہ ترین