• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور ( سپیشل رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری دبئی روانہ ہو گئے ، بلاول بھٹو پہلے ہی دبئی میں موجود ہیں ۔ آصف زرداری 17جنوری کو دبئی سے امریکہ پہنچیں گے اور  20جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری اور 2فروری کو سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کی بریک فاسٹ دعوت میں شرکت کریں گے۔  آصف زرداری    کے امریکہ قیام کے دوران  امریکی صدر سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔  پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے درمیان دبئی میں اہم سیاسی امور پر بات چیت ہو گی جس کے بعد بلاول بھٹو وطن واپس پہنچ کر 19جنوری کو لاہور سے فیصل آباد تک ریلی کی قیادت کریں گے ۔  آصف زرداری
تازہ ترین